MICROSOFT SAMSUNG AND INTEL FORM SMART HOME ALLIANCE

MICROSOFT SAMSUNG AND INTEL FORM SMART HOME ALLIANCE

مائیکروسافٹ، سام سنگ اور انٹل نے سمارٹ ہوم الائنس بنا لیا

مربوط سمارٹ ہوم میں تمام ڈیوائسز ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتی ہیں لیکن اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ ایک کمپنی کی ڈیوائسز صرف آپس میں ہی رابطہ کر سکتی ہیں۔ ہر کمپنی کے سافٹ وئیر صرف اس کی ہی ڈیوائسز سے کنکٹ ہو سکتے ہیں، ایسے میں صارفین کو اپنے پاس کئی طرح کی ایپلی کیشن انسٹال کرنی پڑتی ہے۔ اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے چند بڑی کمپنیوں نے انٹر نیٹ آف تھنگز الائنس بنایا ہے۔

اس الائنس کا نام اوپن کنکٹیویٹی فاؤنڈیشن ہے۔اس الائنس میں مائیکروسافٹ، انٹل، سام سنگ، کوالکوم، سسکو، جی ای ڈیجیٹل اور کئی دوسرے بڑے نام شامل ہیں۔اس الائنس کا مقصد ایسا اوپن سورس پروٹوکول بنانا ہے جسے کوئی بھی ڈیوائس بنانے والا استعمال کر سکے۔

(جاری ہے)

اس اوپن سورس پروٹوکول کے باعث تمام کمپنیوں کی ڈیوائس ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے قابل ہونگی۔


اس فاؤنڈیشن میں ابھی بھی چند بڑے ناموں کی کمی ہے۔ ایپل نے اپنی ایپل ہوم کٹ بنائی ہوئی ہے، جو ظاہر ہے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے ہے۔ گوگل بھی اس حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
اگر او سی ایف آئی فون کی ضرورت کے بغیر تمام آئی او ٹی ڈیوائسز کو باہم مربوط کر سکے تو یقیناً اس کے قیام کا مقصد پورا ہوجائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-20

More Technology Articles