Microsoft sold only 23 lac Lumia devices in fiscal Q3

Microsoft Sold Only 23 Lac Lumia Devices In Fiscal Q3

مائیکرو نے تیسری سہ ماہی میں صرف 2.3 ملین لومیا ڈیوائسز فروخت کیں

مائیکروسافٹ نے مالی سال 2016 کی تیسری سہ ماہی کی آمدن کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ نے پچھلی سہ ماہی میں صرف 2.3 ملین لومیا فون فروخت کیے۔
پچھلے سال اسی عرصے میں مائیکروسافٹ نے 8.6 ملین لومیا ڈیوائسز فروخت کی تھی۔ اس سال اس میں 73 فیصد کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری سہ ماہی میں مائیکروسافٹ نے 4.5 ملین لومیا ڈیوائسز فروخت کی تھیں، دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں بھی لومیا ڈیوائسز کی فروخت قریباً 50فیصد کم ہوئی ہے۔
مائیکروسافٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نان لومیا ڈیوائسز کی فروخت بھی پچھلے سال کی 24.7 ملین سے کم ہو کر 15.7 ملین ہوگئی ہے۔ فون سے ہونے والی آمدن بھی پچھلے سال کے مقابلے میں 47 فیصد کم ہوگئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-22

More Technology Articles