Microsoft unveils Windows 10 S

Microsoft Unveils Windows 10 S

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 ایس کو متعارف کرادیا

نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 کے ایک نئے ورژن ونڈوز 10 ایس (Windows 10 S) کو متعارف کرا دیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے اسے کروم او ایس کے مقابلے کے لیے بنایا ہے۔
مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز 10 ایس اس کے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کا سٹریم لائن ورژن ہے جو کم پاور یا ہلکے یا سست ہارڈ وئیر زکے لیے بنایا گیاہے۔ ونڈوز 10 بھی کم ہارڈ وئیر پر چل جاتی ہے لیکن شروع میں تیز چلنے کے بعد یہ بعد میں سست ہوتی جاتی ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز 10 ایس کی کارکردگی سست کمپیوٹروں پر سدا ایک سی رہے گی۔
مائیکرو سافٹ نے تقریب میں دکھایا کہ کس طرح ونڈوز 10 ایس کے لاگ ونڈوز 10 پرو کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز 10 ایس بیٹری لائف کو بھی بڑھا دے گی۔

(جاری ہے)

مائیکر وسافٹ کا کہنا ہے کہ اسے زیادہ تیز رفتاری سےا نسٹال کیا جا سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق 30 یو ایس بیز کی مدد سے ایک سکول کے 600 کمپیوٹروں پر اسے ایک دن میں ہی انسٹال کر لیا گیا۔
سسٹم کو ایک سا چلانے کے لیے یہ آپریٹنگ سسٹم صرف وندوز سٹور کی ایپلی کیشن کو ہی چلائے گا۔ کیونکہ مائیکرو سافٹ وندوز سٹور پر زیادہ پاور خرچ کرنے والی ایپلی کیشن کو کنٹرول کر سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کی آفس ایپلی کیشن کے فل ورژن بھی جلد ہی وندؤز سٹور پر دستیاب ہونگے۔
ونڈوز 10 ایس اسی سرما میں نئی پارٹنر ڈیوائسز کے ساتھ 189 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-02

More Technology Articles