Microsoft's Surface Laptop 3 may come in a 15-inch model

Microsoft's Surface Laptop 3 May Come In A 15-inch Model

مائیکروسافٹ سرفس لیپ ٹاپ اب 15 انچ ماڈل میں آ سکتا ہے

سرفس بک ابھی تک 13.5 انچ  ماڈل میں دستیاب   ہے۔ جلد ہی سرفس بک بڑے سائز میں بھی دستیاب ہوگا۔  ایک رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کا اگلا سرفس لیپ ٹاپ ،جس کا نام سرفس لیپ ٹاپ 3 ہوسکتا ہے، 15 انچ سکرین سائز میں پیش کیا جائے گا۔ اسے 2 اکتوبر کو ہونے والی تقریب میں متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ  لیپ ٹاپ کی سکرین ریشو 3:2 برقرار رکھے گا۔
مائیکروسافٹ کا یہ نیا لیپ ٹاپ اے ایم ڈی بیسڈ پہلا لیپ ٹاپ ہوگا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اے ایم ڈی چپ 13.5 انچ ماڈل میں ہوگی یا 15 انچ ماڈل میں ہو یا یہ دونوں میں ہوگی۔
2 اکتوبر کی تقریب میں کوالکوم سنیپ ڈریگن بیسڈ سرفس پرو بھی جاری کیا جائے گا۔ اس تقریب میں مائیکروسافٹ ایک ڈوئل سکرین سرفس بھی متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-09-14

More Technology Articles