Mid-range version of HTC U11+ coming in January

Mid-range Version Of HTC U11+ Coming In January

ایچ ٹی سی یو 11 پلس کا مڈ رینج ورژن جنوری میں متعارف کرایا جائے گا

ایچ ٹی سی ہر سال بہت کم ڈیوائسز متعارف کراتا ہے۔ کمپنی کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہائی اینڈ اور اپر مڈ رینج ڈیوائسز متعارف کرائی جائیں۔ تائیوان کے کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کمپنی اس بار جنوری میں اپنے ایچ ٹی سی یو11 پلس کا ایک نیا مڈ رینج ورژن بھی متعارف کرائے گی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے خبریں آئیں تھی کہ ایچ ٹی سی اوشین ہارمنی(Ocean Harmony) کوڈ نام کی ایک ڈیوائس پر کام کر رہا ہے، جو یو 11 پلس کا مڈ رینج ورژن ہو سکتی ہے۔اس میں سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم، 64 جی بی سٹوریج، 5.99 انچ 18:9ٹچ سکرین ہوگی۔
اس ڈیوائس کے بعد ایچ ٹی سی اپنا اگلا فلیگ شپ یو 12 متعارف کرائے گا۔ اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 845، ڈوئل رئیر کیمرہ اور 4K ڈسپلے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-28

More Technology Articles