MIT researchers program water droplets to move and merge on command

MIT Researchers Program Water Droplets To Move And Merge On Command

اب پانی کے قطروں کو پروگرام کر کے انہیں کمانڈ کے ذریعے حرکت دی جا سکتی ہے

ایم آئی ٹی میڈیا لیب کے  محقق ادایان اماپاتھی نے اپنے ساتھیوں جن میں انجینئر اور ڈیزائنر شامل تھے،  کے ساتھ مل کر اپنے گریجویٹ تھیسیس کے لیے   پروگرام ایبل ڈراپ لٹس(Programmable Droplets) نامی پراجیکٹ پر کام کیا ہے۔اس پراجیکٹ کا بنیادی آئیڈیا یہ ہے کہ پروگرامنگ سے  پانی کے قطروں کو درستی سے  کنٹرول کرنا، انہیں حرکت دینا اور مختلف قطروں کو آپس میں ضم کرنا۔

(جاری ہے)


ایسا ممکن بنانے کے لیے انہوں نے الیکٹرو ویٹنگ(electrowetting) ٹیکنیک استعمال کی۔ اماپاتھی  نے بتایا کہ وہ پہلے ریت کے ذروں کے ساتھ اس پراجیکٹ کو مکمل کرنا چاہتے تھے لیکن پھر اپنے ایک پروفیسر سے گفتگو کرنے کے بعد  انہیں  یہ ٹیکنیک پانی پر استعمال  کرنے کا خیال آیا۔
اماپاتھی کے کام کی تفصیل اور مظاہرہ دیکھنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-27

More Technology Articles