Mobilink Announces a Buy 2 Get 1 FREE

Mobilink Announces A Buy 2 Get 1 FREE

موبی لنک کی 3جی صارفین کے لیے دو کے ساتھ ایک مفت آفر

موبی لنک نے 3 جی 3 روزہ بنڈل پر ایک نئی پیشکش buy 2 get 1 free متعارف کرائی ہے۔اس پیشکش کے تحت صارفین41.83 روپے کے 3 روزہ بنڈل کو دو بارسبسکرائب کرا کر 300 ایم بی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ مفت میں استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پیشکش اُن صارفین کے لیے ہے جو ہفتے میں دو بار 3 روزہ بنڈل حاصل کریں گے، اس کے بعد صارفین کو تیسرا 3 روزہ بنڈل مفت دیاجائے گا، جس کی معیاد بھی 72 گھنٹے ہوگی، جس میں صارفین 300 ایم بی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔
تین روزہ بنڈل ایکٹیویٹ کرانے کے لیے صارفین کو اپنے موبائل سے*117*3# ڈائل کرنا ہوگا۔ 7 دن میں دوبار بنڈل ایکیٹویٹ کرانے پر تیسرا بنڈل مفت ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-24

More Technology Articles