Mobilink Introduces Hajj offer 2015

Mobilink Introduces Hajj Offer 2015

موبی لنک نے حجاج کرام کے لیے انٹرنیشنل رومنگ کی پیشکش متعارف کرادی

موبی لنک نے اُن پری پیڈ اور پوسٹ کسمٹرز کے لیے انٹرنیشنل رومنگ پیشکش کی سہولت متعارف کرادی ہے جو حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔یہ پیشکش حجاج کرام کو پاکستان میں اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور اُنہیں سعودی عربیہ کے زین نیٹ ورک کی معرفت انٹرنیشنل رومنگ استعمال کرنے پر 90%ڈسکاؤنٹ بھی ملتا ہے۔اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے سبسکرائبر کو اپنے قریبی موبی لنک کسٹمر کیئر سینٹر ، فرنچائز یا صرف 111ڈائل کر کے انٹرنیشنل رومنگ کو فعال کرانا ہو گا۔

موبی لنک رومنگ پیشکش ابتدائی طور پر اُن کسٹمرز کے لیے ہے جنہوں نے اپنے نمبر پر انٹرنیشنل رومنگ سروس فعال کروا رکھی ہے۔یہ پیشکش اب حجاج کرام کے لیے بھی دستیاب ہے اور 31اکتوبر، 2015ء تک کارآمد ہے۔

(جاری ہے)



حج رومنگ پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے موبی لنک کے ڈائریکٹر بزنس سروسز ڈویژن ، احتشام راؤنے کہا:’’موبی لنک مسلسل با سہولت اور جدید پیشکش کے ذریعے اپنے سبسکرائبرز کے ساتھ ایک مضبوط رشتے کی تخلیق کی اہمیت کو سمجھتا ہے جو سروس کے تجربے میں اضافہ کرتی ہیں اور زندگی کو مزید آرام دہ بناتی ہیں۔

حج کا یہ مبارک موقع ہر حاجی کے لیے ایک روحانی سفر ہے اوراپنی حج رومنگ پیشکش کے ذریعے ہم نے اپنی بہترین کوشش کی ہے کہ ان کے اس سفر میں اہل خانہ بھی ان کے ساتھ شریک رہیں۔‘‘
حج رومنگ پیشکش کے ذریعے، سبسکرائبرز پاکستان اور سعودی عربیہ کی حدود میں صرف0.25پیسے فی سیکنڈکے حساب سے کال کر بھی سکتے اور وصول بھی کر سکتے ہیں۔یہ پیشکش موبی لنک کے کسٹمرز کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنے روحانی تجربات میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بھی شریک کر سکیں اور یہ اس حقیقت کی بھی تصدیق ہے کہ موبی لنک نے اندورن ملک اور بیرون ملک دونوں جگہ اپنے کسٹمرز کے لیے ہمیشہ سہولت اور بے نقص سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔


موبی لنک کے بارے میں:
موبی لنک وائس اور ڈیٹاسروسزفراہم کرنے والا پاکستا ن کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے۔33ملین صارفین سے زائد، موبی لنک پاکستا ن بھر میں 20,000ہزار سے زائد شہروں، قصبوں اور گائوں میں کوریج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ لیڈر شپ کوبرقراررکھتا ہے۔پاکستان میں 4.3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے ساتھ مو بی لنک نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت کو جاری رکھنا ،موبائل مالیاتی خدمات،مستحکم ترین برانڈ، ویلیو ایڈڈ سروسز کی سب سے بڑی پورٹ فولیوکے علاوہ سب سے بڑی بائیومیٹرک سم کی تصدیق کے فٹ پرنٹ اور 9000 فرانچائز ز کے ساتھ ساتھ ملک کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔
پاکستان بھر میں موبی لنک کا سب سے بڑاڈسٹری بیوشن اور کال سینٹر موجود ہے جس کے ذریعے صارفین کو وسیع تر رسائی اور معیاری سروسز مہیا کی جاتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-03

More Technology Articles