Mobilink Offers 1 GB Per Month of Bonus Data for Customers

Mobilink Offers 1 GB Per Month Of Bonus Data For Customers

موبی لنک کی جانب سے تمام ماہانہ انٹرنیٹ آفرز پر 1 جی بی بونس ڈیٹا

موبی لنک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تمام ماہانہ انٹرنیٹ آفرز پر ایک جی بی اضافی ڈیٹا مفت دے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش صارفین کی طرف سے ڈیٹا ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث متعارف کرائی گئی ہے۔
اب موبی لنک کی چاروں ماہانہ انٹرنیٹ آفرز کے سبسکرائبر ایک ایک جی بی اضافی بونس ڈیٹا حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


سٹارٹر منتھلی پیکیج کے صارفین 140روپے میں 1 جی بی کی بجائے 2 جی بی ڈیٹا استعمال کر سکیں گے۔لائٹ منتھلی پیکیج والے صارفین 250روپے میں 2جی بی کی بجائے 3جی بی ڈیٹا استعمال کر سکیں گے۔ منتھلی سمارٹ صارفین 500 روپے میں 5 جی بی کی بجائے 6 جی بی ڈیٹا استعمال کر سکیں گے اور منتھلی ہیوی صارفین 1200 روپے میں 12جی بی کی بجائے 13جی بی ڈیٹا استعمال کر سکیں گے۔

Mobilink Offers 1 GB Per Month of Bonus Data for Customers
تاریخ اشاعت: 2016-05-04

More Technology Articles