Mobilink offers pre-ordering of Samsung S6 & S6 Edge with free internet bundle

Mobilink Offers Pre-ordering Of Samsung S6 & S6 Edge With Free Internet Bundle

سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج مفت انٹرنیٹ بنڈل کے ساتھ

سام نے سنگ جب سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کا اعلان کیا تھا(ہارڈ وئیر اور دیگرتفصیلات اس صفحے پر) تو دنیا کی بہت سی سیلولر کمپنیوں نے پری آرڈر لینا شروع کر دئیے تھے۔ اب پاکستان میں موبی لنک نے بھی سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کے پری آرڈر لینا شروع کر دئیے ہیں۔ موبی لنک سمارٹ فونز کے ساتھ پورے سال کے لیے مفت میں 2 جی اور 3 جی انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔

سام سنگ گلیکسی ایس 6 قیمت 78,999روپے اور سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کی قیمت92,999 روپے ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک آن لائن شاپنگ کمپنی بھی بالکل اسی قیمت پر سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کے پری آرڈر لے رہی ہے تاہم موبی لنک پر پری آرڈر سے صارف مفت میں انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

(جاری ہے)


سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج میں جہاں اور بہت سی خصوصیات ہیں وہاں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے(تفصیلات اس صفحے پر)

پری آرڈر کے خواہش مند اس صفحہ پر موجود فارم پُر کریں۔




شرائط و ضوابط
• ڈیٹا آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے ہے۔
• فری انٹر نیٹ 2 جی اور 3 جی پر استعمال کیا جا سکے گا۔
• بقایا انٹرنیٹ کا سٹیٹس جاننے یہ لیے*419*2# ڈائل کرنا ہوگا۔
• مفت ڈیٹا موبائل میں سم ڈالنے کے دو دن بعد استعمال کیا جا سکے گا۔
• فیئر یوزیج پالیسی کے تحت ایک ماہ میں صرف ایک جی بی ڈیٹا استعمال کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-09

More Technology Articles