Moto E6 Plus gets official too with 6.1-inch display, Helio P22 chipset

Moto E6 Plus Gets Official Too With 6.1-inch Display, Helio P22 Chipset

موٹرولا نے 6.1 انچ ڈسپلے اور ہیلیو پی 22 چپ سیٹ کے ساتھ موٹو ای 6 پلس لانچ کر دیا

ون زوم  آئی ایف اے میں  متعارف کرایا گیا  موٹرولا کا واحد سمارٹ فون نہیں۔ موٹرولا نے  موٹو ای 6 پلس بھی متعارف کرایا ہے۔ اس سمارٹ فون کا ڈسپلے 6.1 انچ 720x1560 19.5:9 IPS ٹچ سکرین ہے۔ اس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 22 ایس او سی، 2 جی بی یا 4 جی بی ریم اور 32 جی بی یا 64 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس فون کی بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 1.12um پکسل سائز کے ساتھ 13 MP f/2.0 مین کیمرہ اور 2 MP ڈیپتھ سنسر ہے۔
سیلفیز کے لیے فون کی فرنٹ ڈسپلے نوچ میں 1.12um پکسل سائز کے ساتھ 8 MP f/2.0 سیلفی کیمرہ ہے۔
فون میں ایف ایم ریڈیو، ہیڈ فون جیک اور تقریباً تمام کنکٹیویٹی آپشنز ہیں۔ فون کا ایک ماڈل ڈوئل سم بھی ہے۔ موٹو ای 6 پلس کو دو رنگوں پولشڈ گریفائٹ اور برائٹ چیری، میں پیش کیا جائے گا۔ اس فون کی مکمل باڈی پلاسٹک کی بنی ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کی پیمائش 155.6 x 73.06 x 8.6 ملی میٹر اور وزن 149.7 گرام ہے۔

اس میں اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔ فون کی بیک پر موٹرولا کے لوگو میں ہی فنگر پرنٹ سنسر ہے۔اس فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ ہے لیکن بدقسمتی سے یہ صرف 5W پر مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج ہوتی ہے۔
یہ فون لاطینی امریکا میں تو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ یورپ میں یہ اگلے ماہ 139 یورو میں فروخت کیا جائے گا۔ آنے والے مہینوں میں اسے ایشیا پیسیفک کے ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔
Moto E6 Plus gets official too with 6.1-inch display, Helio P22 chipset
تاریخ اشاعت: 2019-09-05

More Technology Articles