Motorola Razr foldable smartphone's features revealed

Motorola Razr Foldable Smartphone's Features Revealed

موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے

ایک لچکدار ڈسپلے کےفون کے  ساتھ موٹرولا اپنے Razr برانڈ کو  2019ء میں دوبارہ  فعال کر رہا ہے۔اس برانڈ کے تحت پیش کیا جانے والا فون بنیادی طور پر ہائی اینڈ ہارڈ وئیر کے ساتھ فلپ فون ہے۔ اس فون کے بارے میں چند مزید تفصیلات سامنے آئی  ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس فون میں دوسرا ڈسپلے  فون کی بیک پر ہوگا۔ دوسرا ڈسپلے اینڈروئیڈ کے تمام فیچرز کے لیے قابل رسائی نہیں ہوگا۔
صرف چند فیچرز، جیسے موٹو ڈسپلے، موٹو ایکشنز اور موٹو کیمرہ،  ہی دوسرے ڈسپلے تک رسائی حاصل  کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


جب اس فون کو اَن فولڈ کیا جائے گا تو اس کا سیکنڈری ڈسپلے کروم میں ویب پیجیز کو سکرول کرنے کے لیے ٹریک پیڈ کے طور پر کام کرے گا۔انجینئر اس فیچر کی سپورٹ دوسری ایپس میں بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔اس سکرین  پر 6 کوئیک سیٹنگ آپشن بھی ہونگے لیکن ابھی تک ان آپشنز کے بارے میں  نہیں بتایا گیا۔


اس فون کا مین کیمرہ سیلفی  لینے  اور سیکنڈری کیمرہ ویو فائنڈر  کے طور پر کام کرے گا۔ مین کیمرہ سنگ ٹیپ یا سوائپ سے تصویر بنا سکتا ہے۔
اس فون کے ایکسٹرنل ڈسپلے میں  ایک کلاک  ظاہر ہوتا ہے۔یہ نوٹی فیکشن  اور میڈیا کنٹرول کے لیے ہے۔آپ چاہیں تو دوسرے ڈسپلے کے لیے الگ وال پیپر سیٹ کر سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-09

More Technology Articles