Mozilla is crowdsourcing 10000 hours of audio

Mozilla Is Crowdsourcing 10000 Hours Of Audio

موزیلا 10 ہزار گھنٹوں کی آڈیو کراؤڈ سورس کر رہا ہے تاکہ ڈویلپرز مفت میں استعمال کر سکیں

مستقبل میں آواز کی مدد سے ڈیوائسز اور گیجٹس کا استعمال بڑھ جائے گا۔ اس کا ثبوت مصنوعی ذہانت کے حامل سپیکرز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ہوجاتا ہے۔تاہم کسی ایپلی کیشن یا گیجٹ کےلیے آواز کی شناخت کا سسٹم بنانا کوئی سستا کام نہیں۔ اس کے لیے ہزاروں گھنٹوں کا آڈیو ڈیٹا درکار ہوتا ہے جو چند لوگوں کے لیے فراہم کرنا آسان کام نہیں۔
اسی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے موزیلا نے ایک نیا ”کامن وائس“ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔

اس پراجیکٹ کے تحت عوام سے آواز کے نمونے جمع کر کے اُنکی جانچ کی جاتی ہے۔بعد میں آوازوں کو یہ ڈیٹا بیس ڈویلپرز کے لیے مفت جاری کر دیا جائے گا تاکہ وہ اسے اپنے سپیچ ٹو ٹیکسٹ سسٹم اور دوسرے پراجیکٹ میں استعمال کر سکیں۔

(جاری ہے)


موزیلا کا ارادہ ہے کہ وہ مختلف لہجوں اور زبانوں میں 10 ہزار گھنٹوں کا ڈیٹا جمع کرے اور اس سال کے آخر تک اسے عوام کے لیے جاری کر دے۔


اگر آپ بھی اس منصوبے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو کامن وائس کی سائٹ (یہاں کلک کریں) پر جا کر نہ صرف فقرے ریکارڈ کر سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے ریکارڈ کیے ہوئے فقرے چیک کر سکتے ہیں۔چلتے پھرتے موبائل سے آواز ریکارڈ کرنے کے لیے موزیلا نے آئی فون کے لیے ایپلی کیشن بھی بنائی ہے(ایپلی کیشن کےلیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2017-07-19

More Technology Articles