Mozilla is working on a new Android browser

Mozilla Is Working On A New Android Browser

موزیلا ایک نئے اینڈروئیڈ فون پر کام کر رہا ہے لیکن اس کا نام فائر فاکس نہیں ہوگا

مقبول ترین ویب براؤزر فائر فاکس بنانے والی کمپنی موزیلا کے فائر فاکس کے نام سےکئی دوسرے براؤزر بھی ہیں، جنہیں صارفین زیادہ نہیں جانتے۔موزیلا اب اینڈروئیڈ کے لیے ایک نئے براؤزر پر کام کر رہا ہے۔
موزیلا کے اس خفیہ پراجیکٹ کا نام Fenix ہے۔ اس براوذر کے بارے میں گٹ ہب پر ایک کمنٹ سے پتا چلا ہے۔ اندازہ ہے کہ فینکس اینڈروئیڈ کے لیے الگ سے پرائیویٹ براؤزر ہوگا۔


فائر فاکس براؤزر کے حوالے سے اس وقت درج ذیل منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

فائر فاکس(Firefox)
یہ موزیلا کا فلیگ شپ براؤزر ہے۔

(جاری ہے)


فائر فاکس فوکس(Firefox Focus)
یہ موبائل کے لیے ہلکا پھلکا براؤزر ہے۔
فائر فاکس راکٹ (Firefox Rocket)
اسے کچھ مخصوص ممالک کے لیے بنایا گیا ہے۔
فائر فاکس کلار(Firefox Klar)
اس براؤزر کو بھی مخصوص ممالک کےلیے بنایا گیا ہے

درج بالا تمام براؤزر کے اپنے کچھ مقاصد ہیں یا انہیں مخصوص صارفین کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ فینکس کو اینڈروئیڈ کےلیے ہی متعارف کرایا جائے گا۔ ابھی تک اندازہ نہیں ہوسکا کہ اس براؤزر کا آئی او ایس ورژن بھی ہوگا یا نہیںَ کیونکہ گٹ ہب پر موجود کمنٹ اینڈروئیڈ کے حوالے سے ہی تھا۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-09

More Technology Articles