MWC 2018 unveiling for Samsung Galaxy S9, report says

MWC 2018 Unveiling For Samsung Galaxy S9, Report Says

موبائل ورلڈ کانگرس میں سام سنگ گلیکسی ایس 9 کو متعارف کرایا جا سکتا ہے

جنوبی کوریا سے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ اپنی گلیکسی ایس سیریز کےا گلے فون کو فروری میں بارسلونا، سپین میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس 2018 کے درمیان متعارف کرا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ ایپلی کے آئی فون 10 کی وجہ سے گلیکسی ایس 9 کو جلدی متعارف کرانا چاہتا تھا لیکن سام سنگ گلیکسی ایس 8/8+ نے بڑی کامیابی سے ایپل کے تازہ ترین سمارٹ فونز کا مقابلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)


اگر سام سنگ گلیکسی ایس 9 کو ایم ڈبلیو سی میں متعارف کرایا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ فون کو مارچ کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ یعنی سام سنگ گلیکسی ایس 9 اپنے پیش رو ایس 8 سے گیارہ ماہ بعد ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
ایم ڈبلیو سی کا آغاز 26 فروری 2018 کو بارسلونا، سپین میں ہوگا جبکہ یہ ایونٹ 1 مارچ 2018 کو ختم ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 9 کو جنوبی کوریا کے وقت کے مطابق 27 فروری کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-18

More Technology Articles