NASA estimates the cost of the next moon landing to be a staggering $35 Billion

NASA Estimates The Cost Of The Next Moon Landing To Be A Staggering $35 Billion

چاند پر اترنے کے اگلے سفر پر 35 ارب ڈالر خرچ ہونگے

ناسا نے 19 مئی 2019 کو” پراجیکٹ  آرتمیس(Project Artemis) : انسانیت کا چاند پر واپسی  کا  سفر“کا اعلان کیا تھا۔ناسا نے انسان کے دوبارہ  چاند پر پہنچنے کے لیے 2024 کو حتمی سال قرار دیا تھا۔خلائی ایجنسی کا اندازہ ہے کہ  اس سفر پر 35 ارب ڈالر خرچ ہونگے۔ناسا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے موجودہ بجٹ کے ساتھ مزید 35 ارب چاہیے تاکہ وہ 2024 تک  پراجیکٹ مکمل کرنے اور نتائج دینے کےقابل ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

اس مشن میں چاند پر کی سطح پر روور نصب کیے  جائیں گے، جن کی لاگت 3.37 ارب ڈالر ہوگی۔ اس سسٹم نے اس پراجیکٹ کی لاگت کو 12 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔ یہ ہیومن لینڈنگ سسٹم کے علاوہ ہونگے۔ناسا کے ہیومن سپیس فلائٹ چیف ڈوگ لوورو نے جانسن سپیس سنٹر پر بتایا کہ اگر یہ اضافی رقم کانگرس کی طرف سے  آئے گی تو 60 کی دہائی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا، جب وہ اس رقم کو براہ راست خرچ کر سکیں گے۔
پراجیکٹ آرتمیس میں چاند کے مدار میں ایک سپیس سٹیشن بھی قائم کیا جائے گا، جسے چاند کا دروازہ یا Lunar Gateway کا نام دیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-14

More Technology Articles