NASA would like you to record memories of the first Moon landing

NASA Would Like You To Record Memories Of The First Moon Landing

ناسا آپ کی، انسان کے چاند پر قدم رکھنے کے موقع کی ، یاداشتیں ریکارڈ کرنا چاہتا ہے

اگرآپکو   یاد ہے کہ جب انسان نے 1969 کے گرما میں پہلی بار چاند پر قدم رکھا تو آپ کہا ں تھے اور کیا کر رہے تھے تو ناسا کو آپ کی ضرورت ہے۔
خلائی ایجنسی 20 جولائی کو اپالو 11 کے چاند پر اترنے کی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔اس کی تیاری کے لیے ناسا لوگوں کے تاثرات ریکارڈ کرنا چاہتا ہے۔ ظا ہر ہے کہ یہ تاثرات وہی لوگ ریکارڈ کر اسکیں گے جو 1969 میں سمجھ بوجھ کے مالک تھے۔
ناسا یہ تمام ریکارڈنگ اپنے سوشل میڈیا  اکاؤنٹس سے شیئر کرےگا۔
اپالو 11 مشن سے  براہ راست متعلق لوگوں کی یاداشتیں تو پہلے ہی ریکارڈ ہو چکی ہیں۔ ناسا کے پاس ایسے لوگوں کے انٹرویو کا ایک بڑا ذخیرہ ہے۔نیل آرمسٹرانگ کے ایک انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ 106 صفحات پر مشتمل ہے۔ناسا نے نیا پراجیکٹ اُن لوگوں کے لیے شروع کیا ہے جو براہ راست اس مشن سے متعلق نہیں تھے بلکہ ان دنوں عام انسانوں کی طرح اس ایونٹ پر نظر رکھےہوئے تھے۔

(جاری ہے)


ناسا کا کہنا ہے کہ 530 ملین افراد نے انسان کے چاند پر اترنے کا منظر دیکھا۔ ان میں سے کچھ بہت چھوٹے ہونگے  کہ کچھ یاد رکھ سکیں اور بہت سے پانچ دہائیوں میں وفات پا چکے ہونگے۔پھر بھی بہت سے افراد کو وہ واقعہ یاد ہوگا۔
اگر آپ کو بھی ناسا کے اپالو 11 مشن کے بارے میں اپنی یاداشتیں ریکارڈ کرانی ہے تو یہاں کلک کرکے ہدایات پڑھیں اور سمارٹ فون سے سوالوں کےجواب ریکارڈ کرنا شروع کر دیں۔ اس کے بعد اپنے نام اور پتے کے ساتھ ریکارڈ [email protected] پر بھیج دیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-13

More Technology Articles