Nearly a hundred countries hit in largest hack attack

Nearly A Hundred Countries Hit In Largest Hack Attack

ہیکنگ کی بڑی واردات میں سو ممالک کے کمپیوٹر متاثر

ہیکنگ کی ایک بڑی واردات میں تقریباً سو ممالک کے ہزاروں کمپیوٹر متاثر ہوئے ہیں جبکہ مزید کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ممکنہ طور پر یہ واردات امریکی جاسوس ایجنسی کے بنائے اور چوری ہوجانے ٹول کی مدد سے کی گئی ہے۔ جمعے کو ہونے والی اس واردات میں اب تک 57 ہزار کمپیوٹر متاثر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)


ہیکنگ کی اس واردات میں ہیکر ایک وائرس زدہ ای میل بھیجتے ہیں، جس میں موجود WanaCrypt0r وائرس کمپیوٹر کے ڈیٹا کو انکرپٹ کر دیتا ہے اور دوبارہ ڈی کرپٹ کرنے کے لیے بٹ کوائن میں تین سو سے چھ سو ڈالر تاوان مانگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روس، یوکرین اور تائیوان سمیت 99 ممالک اس وائرس سے متاثر ہو چکےہیں۔
وائرس کو پھیلانے کے لیے ہیکرز نے مائیکروسافٹ ونڈوز میں موجود ایک خرابی کو استعمال کیا ہے۔ اگرچہ مائیکروسافٹ نے چند ماہ پہلے اس خرابی کو دور کرنے کے لیے پیچ جاری کر دیا تھا لیکن تمام لوگوں نے ابھی تک وہ پیچ انسٹال نہیں کیاتھا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-13

More Technology Articles