Nepal bans 'PUBG' over concerns kids are addicted

Nepal Bans 'PUBG' Over Concerns Kids Are Addicted

بچے عادی نہ ہو جائیں، نیپال نے پب جی پر پابندی لگا دی

نیپال میں حکام اور والدین بچوں اور نوجوانوں کے پب جی (PUBG) عادی ہونے کے بارے میں کافی پریشان ہیں۔ اس پریشانی کے باعث نیپال میں حکام نے پب جی  پر پابندی  لگا دی ہے۔

(جاری ہے)


نیپال کی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پر نیپال کمیونی کیشن اتھارٹی  نے  آئی ایس پیز، موبائل  کیرئیر اور نیٹ ورک سروسز پروائیڈرز کو پب جی   کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ این ٹی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے رائٹرز سے بات کرتے  ہوئے بتایا کہ  اس گیم کی وجہ سے بچوں کی توجہ پڑھائی سے ہٹ رہی تھی، جس کے وجہ سے والدین کافی پریشان تھے۔
صرف نیپال ہی نہیں پب جی   پر بھارتی ریاست گجرات میں بھی پابندی ہے۔ بھارتی ریاست میں اس گیم کو کھیلتے ہوئے درجنوں افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-12

More Technology Articles