Netflix now lets you download shows to watch offline

Netflix Now Lets You Download Shows To Watch Offline

نیٹ فلکس کی ویڈیوز آف لائن بھی دیکھی جا سکٰیں گی

نیٹ فلکس نے اپنی ایپلی کیشن میں ویڈیوز کو آف لائن دیکھنے کا فیچر متعارف کرادیا ہے ۔ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ویڈیو ز صرف ایپلی کیشن میں ہی دیکھی جا سکیں گی۔اس آپشن سے سست انٹرنیٹ کنکشن رکھنے والے صارفین پسندیدہ شوز کو آف لائن دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
نیٹ فلکس کے اس فیچر سے صارفین مکمل سیزیز کی بجائے صرف اقساط ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیٹ فلکس کے اس فیچر سے صارفین تمام ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے بلکہ صرف وہی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کی جا سکتیں ہیں، جن کے اپ لوڈ کرنے والے ڈاؤن لوڈ کی اجازت دیں گے۔
نیٹ فلکس کی ویڈیو سینڈرڈ اور ہائی کوالٹی میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ویڈیو ایس ڈی کارڈ کی بجائے براہ راست فون کی لوکل میموری پر ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-30

More Technology Articles