Netflix releases worldwide subscriber stats by region for the first time

Netflix Releases Worldwide Subscriber Stats By Region For The First Time

نیٹ فلیکس نے پہلی بار ساری دنیا کے صارفین کے علاقائی اعداد و شمار جاری کر دئیے

نیٹ فلیکس نے  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) میں  جو اعداد و شمار ظاہر کیے ہیں ان میں پہلی بار ساری دنیا کے مختلف علاقوں کے سبسکرائبرز کی تعداد کو بیان کیا ہے۔ اپنی رپورٹ میں نیٹ فلیکس نے  امریکا اور کینیڈا، یورپ، مڈل ایسٹ اور افریقا، ایشیا پیسیفک اور لاطینی امریکا کے اعداد و شمار ظاہر کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت نیٹ فلیکس کے عالمی صارفین کی تعداد 158 ملین ہے۔
ان میں سے آدھے سے زیادہ امریکا سے باہر کے  صارفین ہیں۔ کمپنی کے صارفین میں جو اضافہ   ہوا ہے، اس میں 90 فیصد امریکا سے باہر  ہوا ہے۔2017 کی پہلی سہ ماہی سے اب تک  یورپ میں نیٹ فلیکس کے صارفین میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصے میں ایشیا پیسیفک میں کمپنی کے صارفین کی تعداد تین گنا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاطینی امریکا میں  نیٹ فلیکس صارفین کی تعداد 29.4 ملین ہے۔

2017 کی پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 15.4 ملین تھی۔
امریکا اور کینیڈا میں  ابھی بھی کمپنی کے سب سے زیادہ سبسکرائبر ہیں، جن کی تعداد 67.1 ملین ہے۔ 2019 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں امریکا اور کینیڈا سے 7.4 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی ہےجبکہ ممبر شپ میں 2017 کی پہلی سہ ماہی کے بعد صر 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نیٹ فلیکس کو  نئے حریفوں کا بھی سامنا ہے۔ کمپنی کے نئے حریفوں میں ڈزنی پلس، ایپل  ٹی وی پلس اور ایچ بی او میکس  شامل ہیں۔امریکا اور کینیڈا میں نیٹ فلیکس کے صارفین کے کم اضافے کی ایک بڑی وجہ حریف کمپنیاں بھی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-17

More Technology Articles