Netflix to release its Oscar contenders in theaters before streaming

Netflix To Release Its Oscar Contenders In Theaters Before Streaming

نیٹ فلکس اپنی آسکر کے لیے مدمقابل فلم کو پہلے سینما میں پیش کرے گا

نیٹ فلکس کی نئی ریلیز کی ہوئی فلمیں اب پہلے سینما پر دیکھی جا سکیں گی۔ نیٹ فلکس کے ٹوئٹ سے پتا چلتا ہے کہ کمپنی نےاپنا بزنس ماڈل تھوڑا تبدیل کر دیا ہے۔ نیٹ فلکس پہلے اپنی فلموں اور ڈراموں کو براہ راست سٹریمننگ پلیٹ فارم پر جاری کرتا تھا لیکن اب یہ فلمیں پہلے سینما کا رخ کریں گے اور وہاں سے کمائی کرنےکے بعد انہیں نیٹ فلکس صارفین کے لیے جاری کیا جائےگا۔

روما(ROMA) وہ پہلی فلم ہوگی، جسے نیویارک کے منتخب سینماؤں میں نمائش کےلیے پیش کیا جائےگا۔ 21 نومبر کو سینما پر پیش کی جانے والی یہ فلم نیٹ فلکس صآرفین کےلیے تقریباً تین ہفتے بعد 14 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔ 14 دسمبر کو فلم کو دیگر سینماؤں میں بھی پیش کیا جائےگا۔
رپورٹ کےمطابق نیٹ فلکس کی یہ نئی حکمت عملی دیگر فلم سازوں کو خوش کرنے اور آسکر کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے اکیڈمی موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس نے مطالبہ کیا تھا کہ ستریمنگ سروس کو اپنی فلم نامزد کرنے کے لیے اسے سینماؤں میں پیش کرنا پڑے گا۔
روما کے ڈائریکٹر الفانسو کوارون 2013 میں گریوٹی کے لیے بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ انفانسو کا بھی مطالبہ تھا کہ اس فلم کو سینماؤں میں پیش کیا جائے۔نیٹ فلکس کے سبسکرائبر کمپنی کے اس فیصلے سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ اب انہیں فلم دیکھنے کےلیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-01

More Technology Articles