Netflix, YouTube will limit streaming quality in Europe for 30 days

Netflix, YouTube Will Limit Streaming Quality In Europe For 30 Days

نیٹ فلیکس اور یوٹیوب یورپ کے لیے سٹریمنگ کوالٹی محدود کر دیں گے

نیٹ فلیکس اور یوٹیوب  یورپی یونین میں  اپنی سٹریمنگ کوالٹی کو محدود کر دیں گے۔ ان دونوں کمپنیوں نے یہ فیصلہ یورپی یونین کی درخواست کے بعد کیا۔ یورپی یونین نے دونوں کمپنیوں سے درخواست کی تھی   کہ وہ اپنے سرورز پر سے بوجھ کم کریں اور بجلی کی کھپت کو کم کریں۔
یورپ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کےباعث دونوں سروسز کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
لوگ گھروں میں محصور ہو کر  ان سروسز کا کافی استعمال کر رہے ہیں۔
نیٹ فلیکس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈیٹا کی کھپت کو 25  فیصد کم کر دیں گے لیکن صارفین کو ابھی بھی اچھی کوالٹی کی ویڈیو سٹریمنگ دستیاب ہوگی۔ عام طور پر  سٹینڈرڈ ڈیفی نیشن (ایس ڈ ی یعنی 480p) پر ایک گھنٹے ویڈیو دیکھنے سے 1 جی بی ڈیٹا خرچ ہوتا ہے جبکہ ایچ ڈی میں ایک گھنٹہ ویڈیو سٹریمنگ میں یہ 3 جی بی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اُن کی سروسز  پر کچھ وقت کے  لیے ہی دباؤ آیا ہے تاہم انہوں نے یورپی یونین کی درخواست پر عمل کرتے تمام ٹریفک  ایس ڈی سٹریمنگ  پر منتقل کر دی ہے ۔
دونوں کمپنیوں نے سٹریمنگ کو محدود کرنے کا اعلان  یورپین کمشنر فار دی انٹرنیٹ مارکیٹ تھیرے بریٹون کی فون کال  کے بعد کیا۔کمشنر نے بعد میں دونوں کمپنیو ں کے فوری  ایکشن لینے پر کافی تعریف کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ  دونوں کمپنی کے اس اقدام کی وجہ سے کووڈ -19 کے بحران کے دوران انٹرنیٹ بہتر طریقے سے کام کرتا رہے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-20

More Technology Articles