netizens raise ruckus over Huawei phone feature that reminds Muslims when to pray

Netizens Raise Ruckus Over Huawei Phone Feature That Reminds Muslims When To Pray

مسلمانوں کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے پر چین کے اسلام مخالف حلقے ہواوے پر برس پڑے

ہواوے نے چین میں نیا میٹ 10 پرو کیا متعارف کرایا، وہاں کے اسلام مخالف حلقے کمپنی کے ہی مخالف ہوگئے۔اس مخالفت کی وجہ فون کا الارم فیچر ہے، جس میں مسلمان نماز کے اوقات کار کے بارے میں جان سکتے ہیں ، اس کے علاوہ اس فیچر سے مسلمان قریبی مسجد بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
چین کے اسلام مخالف حلقوں نے موبائل کے ان فیچرز کو مذہبی حملہ سمجھا اور کمپنی پر الزام لگایا کہ وہ مسلمانوں سے ترجیحی سلوک کر ہی ہے۔

کمپنی کی مخالفت کرنے والوں نے صارفین کو چین کی سب سے بڑی سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ہواوے کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک اسلام مخالف اکاؤنٹ سے نئے سمارٹ فون کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا، اس سکرین شاٹ میں ایک اشتہار کے ساتھ ”بالکل حلال“ لکھا ہوا دکھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس پوسٹ کو بعد میں ویبو نے ڈیلیٹ کر دیا۔اس کے علاوہ اس اشتہار کو بعد میں ہواوے کی ویب سائٹ اور چینی آن لائن شاپنگ سائٹس سے بھی ہٹا دیا گیا۔
ہواوے نے اس حوالے سےاپنا بیان کیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ مسلمانوں کےلیے نماز کے اوقات کے الارم کا فیچر چین کی مارکیٹ کے لیے نہیں بلکہ اسے دوسرے ممالک کے لیے جاری کیا گیا ہے۔اس پر کچھ چینی صارفین کا کہنا ہے کہ جب یہ فیچر چینی مارکیٹ کے لیے ہے ہی نہیں تو پھر چین میں اس کی تشہیر کیوں کی جا رہی ہے۔

ہواوے چین کی وہ پہلی کمپنی نہیں، جسے مسلمانوں کے لیے مفید فیچر متعارف کرانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس سال کے شروع میں چینی صارفین نے ایک فوڈ ڈیلیوری ایپ کو اس وجہ سے ڈیلیٹ کرنا شروع کر دیا تھا کہ وہ مطالبہ کرنے پر مسلمانوں کو حلال کھانے فراہم کرتی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-20

More Technology Articles