NetMarketShare: Windows 10 has overtaken Windows 7

NetMarketShare: Windows 10 Has Overtaken Windows 7

نیٹ مارکیٹ شیئر:ونڈوز 10 نے مارکیٹ شیئر میں ونڈوز 7 کو پیچھے چھوڑ دیا

نیٹ مارکیٹ شیئر(NetMarketShare) سروس  کے دسمبر 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیسک ٹاپ پی  سی اور لیپ ٹاپ پر  مارکیٹ شیئر کے معاملے میں ونڈوز 10 نے ونڈوز کے  10 سال پرانے ورژن ونڈوز7 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ونڈوز 10 اس وقت 40 فیصد ونڈوز سسٹمز پر انسٹال ہے۔اکتوبر اور نومبر 2018 میں ونڈوز 10 اور  اب تک مقبول  ونڈوز 7 تقریباً  برابر جا رہے تھے لیکن دسمبر میں ونڈوز 10 کے حامل سسٹمز  کی تعداد کافی بڑھ گئی۔

نیٹ مارکیٹ شیئر کے مطابق  تمام ونڈوز سسٹمز میں ونڈوز 10 کا  مارکیٹ شیئر 39.22 فیصد اور ونڈوز 7 کا مارکیٹ شیئر 36.9 فیصد ہے۔ونڈوز 10 میں اضافے کی بڑی وجہ کاروباری صارفین کی طرف سے  نئے ورژن پر منتقل ہونا ہے۔
نیٹ مارکیٹ شیئر کے مقابلے میں ایک دوسری سروس سٹیٹ کاؤنٹر(StatCounter) کے مطابق ونڈوز 10 نے پچھلے سال ونڈوز 7 کو پیچھے چھوڑا تھا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ کاؤنٹر کےمطابق اس وقت ونڈوز 10 کا مارکیٹ شیئر 52.42 فیصد، ونڈوز 7 کا 35.65 فیصد، ونڈوز 8.1 کا 6.96 فیصد، ونڈوز ایکس پی کا 2.35 فیصد، ونڈوز 8 کا 1.94 فیصد، اور ونڈوز وسٹآ کا 0.62 فیصد ہے۔


دونوں سروسز کی طرف سے تعداد کا یہ فرق دونوں کے اعداد و شمار حاصل کرنے کے طریقے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ نیٹ مارکیٹ شیئر سروس براؤزر ڈیٹا سے سے معلومات حاصل کرتی ہے۔ سٹیٹ کاؤنٹر تقریباً دو ملین ویب سائٹس پر انسٹآل ٹریکنگ کوڈ کا استعمال کرتی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-01

More Technology Articles