New $259 9.7-inch iPad coming in 2018

New $259 9.7-inch IPad Coming In 2018

2018 میں 259 ڈالر مالیت کا نیا 9.7 انچ آئی پیڈ بھی آنے والا ہے

ایک نئی اطلاع کےمطابق ایپل اگلے سال کے لیے سستا ترین 9.7 انچ کا آئی پیڈ تیار کر رہا ہے۔کمپنی نے مارچ میں آئی پیڈ 9.7 (2017) ماڈل متعارف کرایا گیاتھا، جس کی قیمت 329 ڈالر تھی۔ یہ سائز کے حساب سے اب تک کا سستا ترین آئی پیڈ تھا لیکن 2018 میں اس کا مبینہ جانشین 259 ڈالر میں فروخت ہونا شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کے بعد ٹیبلٹ کی گرتی ہوئی فروخت اور مارکیٹ میں ایپل کا شیئر بڑھنے کی توقع ہے۔یہ آئی پیڈ اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا۔
آنے والے ٹیبلٹ کے بعد امید ہے کہ ایپل ایک سہ ماہی میں 10 ملین ٹیبلٹ کی فروخت کو برقرار رکھ پائے گا۔ایپل کے بعد سام سنگ، ایمزون، ہواوے اور لینوو بھی اپنے سستے ٹیبلٹ متعارف کرائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-02

More Technology Articles