New Acer Iconia Tab 10 sports a quantum dot display

New Acer Iconia Tab 10 Sports A Quantum Dot Display

نئے ایسر آئیکونیا ٹیب 10 کو کوانٹم ڈاٹ ڈسپلے کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا

ایسر نے آئیکونیا ٹیب 10 (A3-A50) کو لانچ کر دیا ہے۔ ایسر کے اس 10 انچ ٹیبلٹ کو کوانٹم ڈاٹ ڈسپلے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سونی اپنے فلیگ شپ فونزاورTriluminos TV میں استعمال کرتا ہے لیکن اسے پہلے ٹیبلٹ میں نہیں دیکھا گیا۔ سام سنگ اسے QLED کہتا ہے جبک فلپس اسے Color IQ TV میں استعمال کرتا ہے۔
کوانٹم ڈاٹس اصل میں ایل سی ڈی اور او ایل ای ڈی ڈسپلے کے درمیان کی چیز ہے۔

ایل سی ڈی کے مقابلے می یہ  زیادہ روشن، زیادہ کنٹراسٹ کی حامل ہوتی ہے اور زیادہ رنگوں  دکھانے کے ساتھ ساتھ پاور بھی کم خرچ کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی وی میں کوانٹم ڈاٹ کو اکثر ایچ ڈی آر مطابقت سے مربوط کیا جاتا ہے۔
ڈسپلے کے ساتھ ساتھ آئیکونیا ٹیب 10 آڈیو وژیول میں بھی بہترین ہے۔ اس میں چار سپیکروں کے ساتھ ساتھ ایک  پیٹنٹ کا حامل سب ووفر بھی ہے۔
کواڈ کور سی پی یو کے ساتھ میڈیا ٹیک چپ سیٹ ٹیبلٹ کو 8 گھنٹے تک چلانے میں مدد دیتا ہے۔تیز رفتار وائی فائی کنکٹیویٹی کے لیےاس ڈیوائس میں Wi-Fi 802.11ac بھی ہے۔
ایسر نے ابھی اس ڈیوائس کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں نہیں بتایا۔ اس کے بارے میں مزید تفصیلات 30 مئی کو تائیوان میں ہونے والی ایک تقریب میں بتائی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-27

More Technology Articles