New Apple TV 4K adds UHD and HDR support

New Apple TV 4K Adds UHD And HDR Support

نئے ایپل ٹی وی میں UHD اور HDR سپورٹ شامل کر دی گئی

ایپل کو لگتا ہے کہ فلمیں اور ٹی وی شو کمائی کا اچھا خاصا ذریعہ ہوسکتا ہے۔ ایپل پہلےہی کچھ شوز کو پروڈیوس کر رہا ہے۔ افواہ تو یہ بھی ہے ک ایپل جیمز بانڈ کی فلم کے حقوق کے لیے بھی سرگرم ہے۔
ایپل نے اپنے ایپل ٹی وی کو اپ ڈیٹ کیاہے۔ اسے پچھلی بار 2015 میں اپ ڈیٹ کیا گیاتھا۔ایپل ٹی وی میں 4Kتو مین اپ گریڈ ہے ہی لیکن HDR کی سپورٹ بھی اس کا حصہ ہے، خاص طور پر HDR10 اور Dolby Vision اس وقت ایچ ڈی آر کے نمایاں فارمیٹس ہیں اور انہیں نیٹ فیلکس اور ایمزون بھی سپورٹ کرتے ہیں۔


ایپل نے ایک بڑے مووی سٹوڈیو کے ساتھ بھی شراکت دای کی ہے، جس کے بعد ایپل صارفین کو مزید مواد فراہم کرے گا لیکن اس کے لیے صارفین کو زیادہ خرچ کرنا نہیں پڑے گا۔ 4K ویڈیو کی لاگت بھی اتنی ہی ہوگی جتنی ایچ ڈی ویڈیو کی۔

(جاری ہے)

اگر آپ نے پہلے ہی ایچ ڈی ویڈیو لی ہوگی تو یہ مفت میں 4K ریزولوشن پر اپ ڈیٹ ہو جائے گی ۔
Apple TV 4K پر صارفین لائیومیڈیا بھی استعمال کر سکیں گے۔

صارفین لائیو سپورٹس سے لیکر لائیو نیوز دیکھ سکیں گے۔اس کے علاوہ ایپل صارفین کو مقامی مواد بھی فراہم کرے گا۔
ایپل ٹی وی ایپ کو بھی پھیلایا جا رہا ہے۔ اس ماہ اس کا دائرہ کار کینیڈا اور آسٹریلیا تک پھیلا دیا جائے گا۔اس سال کے آخر تک یہ مزید5 ممالک میں دستیاب ہوگی۔یہ ایپ آئی فونز اور آئی پیڈز پر چل سکے گی۔ صارفین ایپل ٹی سے ہوم پوڈ کو بھی کنٹرول کر سکیں گے۔
اس ٹی وی کےپری آرڈر 15ستمبر سے شروع ہونگے جبکہ ا س کی فروخت کا آغاز 22 ستمبر سے ہو گا۔ اس کے 32 جی بی ماڈل کی قیمت 180 ڈالر، 64 جی بی ماڈل کی قیمت 200 ڈالرہوگی۔ اس کا پرانا 32 جی بی سٹوریج ماڈل ابھی بھی 150 ڈالر میں دستیاب ہے۔

New Apple TV 4K adds UHD and HDR support
تاریخ اشاعت: 2017-09-12

More Technology Articles