New electric cars in Europe have to make artificial noises

New Electric Cars In Europe Have To Make Artificial Noises

یورپ میں نئی الیکٹرک کاروں کو مصنوعی شور پیدا کرنا ہوگا

اگر آپ کو یورپ میں الیکٹرک کاریں شور مچاتی نظر آئیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔یورپی یونین کے نئے قانون کے مطابق  1 جولائی  سے الیکٹرک کاروں میں شور مچانے والی ڈیوائسز  Acoustic Vehicle Alert System یا اے وی اے ایس نصب کرنا ہوگی۔ یہ ڈیوائسز کار کی رفتار 19 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 12 میل فی گھنٹہ سے کم ہونے پر شور کریں گی تاکہ پیدل چلنے والے لاعلمی میں اس سے ٹکرا نہ جائیں۔
یاد رہے کہ الیکٹرک کاریں زیادہ شور نہیں کرتیں بلکہ تقریباً خاموش ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)


نئے قانون کے مطابق نئی آنے والی اور پہلے سے موجود الیکٹرک کاروں میں 2021 تک شور پیدا کرنے والی ڈیوائسز نصب کرنا ہونگی۔
 فلاحی تنظیم گائیڈ ڈاگز اور معذوروں کے لیے کام کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکٹرک کاروں کو ہر رفتار پر آواز پیدا کرنی چاہیے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ الیکٹرک کاروں میں لگی شور پیدا کرنے والی ڈیوائسز گلیوں کے سکون کو خراب کریں گی۔ عوامی حفاظت کے حوالے سے دیکھا جائے تو یورپی یونین کا یہ قانون پیدل چلنے والوں کے لیے کافی فائدہ مند ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2019-07-01

More Technology Articles