New fuel cell tech could power phones for a week

New Fuel Cell Tech Could Power Phones For A Week

نیا فیول سیل، جو سمارٹ فونز کو ایک ہفتے تک چارج رکھ سکے گا

جتنی بھی بہترین ڈیوائس ہو، اس میں سب سے بڑا مسئلہ اس کی چارجنگ کا ہی ہوتا ہے۔ لیتھیم آئیون بیٹری کی گنجائش کو ایک حد تک ہی بڑھایا جا سکتا ہے۔ لیکن پوہانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جنوبی کوریا کے ماہرین نے ایک نئی طرح کا فیول سیل بنا لیا ہے۔اس سیل کو انہوں نے منیچرائزڈ(miniaturized) سولڈ آکسائیڈ فیول سیل کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیول سیل موجودہ موبائل سے لیکر ڈرونز تک میں استعمال ہونے والی بیٹری ٹیکنالوجی کو بدل کر رکھ دیں گے۔

اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر یہ فیول سیل بجلی کی گاڑیوں میں بھی استعمال ہوسکیں گے۔
اس نئے فیول سیل میں مسام دار سٹین لیس سٹیل کے ساتھ پتلی فلم الیکٹرولیٹ اور الیکٹروڈز کو ملا دیا گیا ہے۔ یہ سیل زیادہ گرم بھی نہیں ہوگا۔ اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس فیول سیل کے ڈرونز ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک اڑ سکیں گے، اس کے علاوہ ایک دفعہ چارج کرنے سے سمارٹ فون بھی ایک ہفتہ تک چل سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-12

More Technology Articles