New Google Photos update allows you to share videos faster

New Google Photos Update Allows You To Share Videos Faster

گوگل فوٹوز کی نئی اپ ڈیٹ سے ویڈیو پہلے سے زیادہ تیزی سے شیئر کی جا سکتی ہیں

گوگل نے گوگل فوٹوز میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ ورژن 3.6 میں صارفین سست انٹرنیٹ کوریج والے علاقوں میں تیزرفتاری سے ویڈیو شیئر کر سکتے ہیں۔
اس کے کام کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ فوٹوز پہلے ویڈیو کا کم ریزولوشن پریویو میں بیک اپ بناتا ہے، جس سے فائل کا سائز کم ہوجاتا ہے اور یہ زیادہ تیزی سے اپ لوڈ ہو جاتی ہے۔ جیسے ہی صارفین اچھے وائی فائی کنکشن سے کنکٹ ہونگے، تمام کم ریزولوشن کی کاپی واپسی اصل ہائی ریزولوشن ورژن میں بدل جائیں گی۔

(جاری ہے)


یہ فیچر فاسٹ نیٹ ورکس کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس طرح ہم 4K ویڈیو کلپ یا فل ایچ ڈی میں ریکارڈ کی ہوئی ویڈیوز کو بھی اچھی ریزولوشن میں دیکھ سکیں گے۔
ہلکے پھلکے پریویو کا فیچر فوٹوز میں نیا نہیں۔ یہ مارچ میں ورژن 2.11 کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا لیکن یہ صرف تصاویر کے لیے ہی کام کرتا تھا۔
اگر آپ بھی یہ فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی ایپلی کیشن کو ورژن 3.6 پر اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔ یہ اپ ڈیٹ ابھی صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے، آئی او ایس صارفین کے لیے اسے جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-02

More Technology Articles