New report says Samsung aiming H1 2018 launch for its smart speaker

New Report Says Samsung Aiming H1 2018 Launch For Its Smart Speaker

سام سنگ 2018 کی پہلی ششماہی میں اپنے سمارٹ سپیکر لانچ کر سکتا ہے

اس سے پہلے سام سنگ نے تصدیق کی تھی کہ وہ بکسبی پاور سمارٹ سپیکر پر کام کر رہا ہے، جس کےبارے میں کہا گیاتھا کہ اسے جلد ہی لانچ کر دیا جائے گا۔ اب ایک نئی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی سمارٹ سپیکرز کی مارکیٹ میں 2018 کی پہلی ششماہی میں داخل ہو جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان سپیکروں میں بہترین آڈیو کوالٹی کو زیادہ فوکس کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہیں گھریلو برقی آلات جیسے سمارٹ لائٹس اور لاک وغیرہ سے بھی مربوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
یہ ڈیوائس سمارٹ فونز اور سمارٹ ٹی وی سے بھی مربوط ہوگی۔ کمپنی اس وقت ان سپیکروں کی وائس بیسڈ ویب سرچز کو بہتر بنا رہی ہے۔
اس وقت سام سنگ جن پروٹو ٹائپس پر تجربات کر رہا ہے، ان کا سائز ایمزون ایکو اور ایپل ہوم پوڈ کے درمیان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سپیکر کئی رنگوں میں دستیاب ہونگے۔
یہ ڈیوائس امریکا کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور اس کی قیمت 200 ڈالر کے قریب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-18

More Technology Articles