New update lets you fully disable the Bixby button on your Samsung phone

New Update Lets You Fully Disable The Bixby Button On Your Samsung Phone

نئی اپ ڈیٹ سے سام سنگ فونز کے بکسبی بٹن کو مکمل طور پر ڈس ایبل کیا جا سکتا ہے

ستمبر میں سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز میں بکسبی(Bixby) بٹن ڈس ایبل کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی تھی لیکن اس اپ ڈیٹ نے توقعات کے مطابق کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اس اپ ڈیٹ کے بعد سام سنگ کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ تو بند ہوجاتا لیکن پھر بکسبی بٹن پاور بٹن کے طور پرکام کرنے لگتا یعنی اس اپ ڈیٹ کے بعد بکسبی کو ڈس ایبل کر کے جب بھی بکسبی بٹن پریس کیا جاتا فون کی سکرین آن ہوجاتی ۔ اس مسئلےکو سام سنگ نے اب اچھی طرح حل کر دیا ہے۔
سام سنگ نے اس حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس کے بعد بکسبی بھی ڈس ایبل ہوجاتا ہےاور اس کے بٹن کو پریس کرنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا۔ یوں کہہ لیں کہ نئی اپ ڈیٹ کی وجہ سے بکسبی کا بٹن فون میں ایک غیر ضروری چیز بن جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-04

More Technology Articles