new video linked cemetery to open in DHA Karachi

New Video Linked Cemetery To Open In DHA Karachi

اب پاکستان کے قبرستان بھی ویڈیو لنک سے مربوط ہونگے

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز VIII کے رہائشیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستان کا جدید ترین قبرستان بنایا جائے گا۔
حکام کا ارادہ ہے کہ اس قبرستان کو روشن رکھنے کےلیے شمشی توانائی کا استعمال کیا جائے۔ امید ہے کہ اس جدید ترین قبرستان کا افتتاح مئی 2016 میں ہو جائے گا۔
اس قبرستان میں ہر زاویے سے جدید ترین کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

لوگ ویڈیو لنک کے ذریعے صرف قبر کا نمبر دے کر اپنے پیاروں کی قبر دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)


اس منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈئیر محمد راشد بٹ نے بتایا کہ اس قبرستان میں خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی روم بنایا جائے گا۔اس انفارمیش روم میں موجود ڈیٹا بیس میں قبرستان میں دفن تمام لوگوں کی معلومات ہونگی۔ قبرستان میں موجود سٹاف قبرستان میں آنے والے لوگوں کی قبر کے نمبر سے قبر تک رہنمائی کرے گا۔
اس قبرستان میں 1400 قبریں تیار کی جا چکی ہیں۔ 5.75 ایکڑ کے اس قبرستان میں 4ہزار قبریں بنائی جائٰیں گی۔قبرستان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں کو دفنانے والے بغیر کھدائی کے فوراً ہی تدفین کر سکیں گے۔تدفین کے بعد قبرستان کی انتظامیہ قبر پر ماربل اور کتبے لگائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-18

More Technology Articles