NEW YORK’S FREE PUBLIC WIFI OFFERS SCREAMING FAST 300MBPS SPEEDS

NEW YORK’S FREE PUBLIC WIFI OFFERS SCREAMING FAST 300MBPS SPEEDS

نیو یارک فری پبلک وائی فائی آفر نے لوگوں کے مزے کرادئیے

نیویارک کی پہلی لنک این وائی سی پبلک وائی فائی کیاسک ، جسے صرف لنکس بھی کہاجاتا ہے، نےتجرباتی بنیادوں پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔تھرڈ ایونیوپر صارفین اس مفت سروس سے 300 میگا بائٹس فی سکینڈ کی زبردست سپیڈ حاصل کر سکتے ہیں۔مفت میں فراہم کی گئی یہ رفتار آدھے امریکیوں کو دستیاب رفتار سے 30 گُنا زیادہ ہے۔
انتظامیہ نے تھرڈ ایونیو اور15th اور 19th اسٹریٹ کے درمیان 4 لنکس لگائے ہیں۔

(جاری ہے)

وائی فائی فراہم کرنے کے علاوہ یہ لنکس 2 یو ایس بی پورٹ کی مدد سے فونز اور ٹیبلٹ کو چارجنگ کی سہولت بھی مہیا کرتے ہیں۔ اگر صارفین کے پاس ہیڈ فون ہوں تو وہ شور میں بھی فری وائی فائی سے فری کالز کر سکتے ہیں۔
فری وائی فائی کا ہر لنک 150 فٹ تک کوریج دیتا ہے تاہم اس کا انحصار دیواروں اور دوسرے عمارتی ڈھانچے پر ہے۔
انتظامیہ اس جولائی تک شہر میں 500 لنکس لگائے گی، یہ تمام لنکس اشتہارات سپورٹڈ ہونگے۔ انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ اگلے 5 سالوں میں شہر میں 7500 لنکس لگانے کا ہدف پورا کر ے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-21

More Technology Articles