Nokia 10 to come with penta-camera setup

Nokia 10 To Come With Penta-camera Setup

نوکیا 10 میں ایک ساتھ 5 کیمرے لگے ہونگے

نوکیا نے شروع سے ہی چند بہترین کیمرہ فونز متعارف کرانے پر توجہ دی ہے۔ این 95، 808 PureView اور لومیا 1020 اس کی اچھی مثالیں ہیں۔ اب جب کہ ایچ ایم ڈی، نوکیا برانڈ کےفون بنا رہا ہے تو وہ بھی کیمرہ سیٹ پر توجہ دے رہا ہے۔ چینی سوشل میڈیا نیٹ ورک Baiduپر لیک ہونے والی معلومات کے مطابق نوکیا کے اگلے فون میں پانچ کیمرے ہونگے۔ یہ تمام کیمرے ایک دائرے میں ہونگے، جن کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ بھی ہوگی۔

(جاری ہے)


ذرائع کے مطابق اس فون کا نام نوکیا 10 ہوگا اور اسے برلن میں ہونے والی آئی ایف اے 2018 کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ آئی ایف اے 2018 ستمبر میں منعقد ہوگی۔ اس فون کے بارے میں آنے والی اطلاعات کے مطابق فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہوگا جو ریوالور بیرئیر کی طرح کے کیمرے کے نیچے ہوگا۔
ذائع کے مطابق فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہوگا جو نظریاتی طور پر 32 میگا پکسل کے 7 کیمروں کو سپورٹ کرتا ہے، 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے اور ڈوئل فیز ڈیٹیکشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

Nokia 10 to come with penta-camera setup
تاریخ اشاعت: 2018-01-22

More Technology Articles