Nokia 2.3 announced with Android One and 2 days battery life

Nokia 2.3 Announced With Android One And 2 Days Battery Life

اینڈروئیڈ ون اور 2 دن چلنے والی بیٹری کے ساتھ نوکیا 2.3 کا اعلان کر دیا گیا

آج نوکیا نے نوکیا 2.3 کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کمپنی کا تازہ ترین بجٹ اینڈروئیڈ ون سمارٹ فون ہے۔ نوکیا 2.3 کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس کی قیمت 109 یورو ہے۔
نوکیا 2.3 ایک سادہ سمارٹ فون ہے۔ اس کا فرنٹ ڈسپلے نوچ  اور 720p ریزولوشن کے ساتھ 6.2 انچ کا ہے۔اس فون کی سائیڈ پر گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک خصوصی بٹن ہے۔
نوکیا 2.3 میں میڈیا ٹیک  ہیلیو اے 22 چپ سیٹ، 2 جی بی میموری اور 32 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس فون میں ڈوئل سم،  Wi-Fi 802.11n، بلو ٹوتھ 5.0، مائیکرو یو ایس بی، ایف ایم ریڈیو اور ہیڈ فون جیک ہے۔
فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سسٹم ہے، جس میں مین کیمرہ 13MP f2.2 اور ڈیپتھ سنسر 2 میگا پکسل کا ہے۔ فون کے فرنٹ پر 5MP f2.4 کا سیلفی کیمرہ ہے، جو فیس انلاک کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
نوکیا 2.3 میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)

نوکیا کا دعویٰ ہے کہ یہ بیٹری فون کو دو دن تک چلانے کے لیے کافی ہے تاہم اس بیٹری کے لیے فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ نہیں ہے۔

یہ فون صرف 5W چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔
نوکیا کے دوسرے سمارٹ فونز کی طرح نوکیا 2.3  بھی ایک اینڈروئیڈ ون ڈیوائس ہے۔ نوکیا کا وعدہ ہے کہ وہ اس کے لیے دو سال تک اینڈروئیڈ اپ ڈیٹس اور تین سال کے لیے ماہانہ سیکورٹی اپ ڈیٹس جاری کرتا رہے گا لیکن کمپنی کے اس وعدے پر یقین کرنا مشکل ہے۔ نوکیا نے اس فون کو اینڈروئیڈ 9 کے ساتھ پیش کیا ہے۔ نوکیا نے اس فون کے اینڈروئیڈ 10 پر اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-06

More Technology Articles