Nokia 7 plus will be the first Nokia with 18:9 screen

نوکیا 7 پلس، 18:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ نوکیا کا پہلا فون ہوگا

Nokia 7 plus will be the first Nokia with 18:9 screen

نوکیا 7 پلس نوکیا کا وہ پہلا فون ہوگا جس میں 18:9 ایسپکٹ ریشو کی سکرین ہوگی۔6 انچ ڈسپلے کے اس فون کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس ہوگا جبکہ ایلومینیم کے بنے اس فون کے رئیر پر Zeiss برانڈ کا ڈوئل کیمرہ ہوگا۔

(جاری ہے)


وائیڈ 12 میگا پکسل اور ٹیلی 13 میگا پکسل شوٹر کی وجہ سے کیمرہ دوگنا زوم فراہم کرے گا۔فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا۔
نوکیا 7 پلس میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہوگی۔ یو ایس بی -سی پورٹ سے اس فون کو کوئیک چارج بھی کیا جا سکے گا۔ فون میں اینڈروئیڈ اوریو انسٹال ہوگا۔

Nokia 7 plus will be the first Nokia with 18:9 screen
تاریخ اشاعت: 2018-02-06

Your Thoughts and Comments