Nokia 8 may run Android 8.0.0 from day one

Nokia 8 May Run Android 8.0.0 From Day One

نوکیا 8 کو اینڈروئیڈ 8.0.0 او ایس کے ساتھ متعارف کرایا جا سکتا ہے

نوکیا کے فلیگ شپ نوکیا 8 کے بارے میں بہت سی معلومات سامنے آ چکی ہیں۔اسے 16 اگست کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس ڈیوائس کے نام کے حوالے سے بھی کافی متضاد خبریں سامنے آتی رہیں ہیں کہ اسے نوکیا 8 یا نوکیا 9 کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔
ایک نئے بینچ مارک میں اس ڈیوائس کو Unknow Heart کا نام دیا گیا ہے۔ بینچ مارک کے مطابق اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ اور 4 جی بی ریم ہوگی۔

اس کے علاوہ اس میں اینڈروئیڈ 8.0.0 انسٹال ہوگا۔
ہوسکتا ہے کہ نوکیا اپنے فلیک شپ نوکیا 8 کو پہلے 7.1.1 کے ساتھ جاری کرے اور پھر پہلی اپ ڈیٹ میں اس پر 8.0.0 انسٹال کر دے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نوکیا 8 کو پہلے ہی دن 8.0.0 کے ساتھ جاری کیا جائے۔ پچھلےسال اگست میں گوگل نے اینڈروئیڈ 7.0 کو نیکسس لائن اپ کے لیے جاری کیا تو اس کے بعد ایل جی وی 20 وہ پہلی ڈیوائس تھی جسے اینڈروئیڈ 7.0 کے ساتھ جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سال بھی گوگل نیکسس ڈیوائسز کے لیے اسی ماہ اینڈروئیڈ 8.0.0 کی اپ ڈیٹ لانچ کرے گا۔ اس لیے ممکن ہے کہ نوکیا فون کو اینڈروئیڈ 8.0.0 کے ساتھ متعارف کرائے ۔ فون کو متعارف کرانے کے بعد اس کی فراہمی میں چند ہفتے مزید لگیں گے۔اس لیے یہ بالکل ممکن ہے کہ نوکیا اپنے فلیگ شپ کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.0.0 کو اسی طرح متعارف کرائے جیسے ایل جی نے 2016 میں وی 20 کے لیے اینڈروئیڈ 7.0.0 متعارف کرایا تھا۔

Nokia 8 may run Android 8.0.0 from day one
تاریخ اشاعت: 2017-08-04

More Technology Articles