Nokia 9 arriving next month along with Nokia 8 (2018)

Nokia 9 Arriving Next Month Along With Nokia 8 (2018)

اگلے مہینے نوکیا 9 اور اس کے ساتھ ہی نوکیا 8 (2018) منظر عام پر آجائیں گے

نوکیا 9 کے حوالے سے پہلے کئی افواہیں اور لیکس سامنے آ ئی ہیں ۔چین سے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس فون کو اگلے مہینے باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
ایچ ایم ڈی 19 جنوری کو چین میں ایک تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ اس تقریب میں نوکیا 9 کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگلی نسل کےنوکیا 8 کو بھی اسی تقریب میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں سمارٹ فون چینی مارکیٹ کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے ہیں یعنی اس میں جو خصوصی روم ہے، اس میں گوگل سروسز کی جگہ مقامی متبادل سروسز ہیں۔
نوکیا 9 کی قیمت بھی لیک ہوئی ۔ اس کے 6 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 3699 یوان یا 560 ڈالر ہے جبکہ 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 4199 یوان یا 635 ڈالر ہے۔
افواہوں کے مطابق نوکیا 9 میں 5.5 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے ہوگا جس کی ایکسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی اورڈؤئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ یہ فون آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے یعنی واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-04

More Technology Articles