Nokia C1 unveiled: an affordable Android 9 Go Edition phone

Nokia C1 Unveiled: An Affordable Android 9 Go Edition Phone

نوکیا نے سستا اینڈروئیڈ 9 گو ایڈیشن فون نوکیا سی 1 متعارف کرا دیا

ایچ ایم ڈی نے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے لیے ایک نیا اینڈروئیڈ گو ایڈیشن فون نوکیا سی 1  متعارف کرایا ہے۔کینیا میں اس فون کی قیمت 59 ڈالر یا 53 یورو ہے۔یہ فون نائیجریا اور دوسرے ممالک میں بھی دستیاب ہے۔
سی 1 میں 5.45 انچ کا ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن  480 x 960 ہے۔اس کا ڈسپلے آئی پی ایس پینل ہے  یعنی یہ ٹی ایف ٹی کے مقابلے میں دیکھنے کے لیے  بہترزاویے فراہم کرتا ہے۔
اس فون کے ڈسپلے کی حفاظت کے لیےا س پر مضبوط گلاس بھی استعمال کیاگیا ہے۔
اس فون میں ایل ای ڈ ی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ کم روشنی میں  سیلفی لینے کے لیے   ایل ای ڈ ی  مہنگی چپ سیٹ اور مشین لرننگ کا بہترین متبادل ہے۔فون کا رئیر کیمرہ بھی ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون میں 1.3 گیگا ہرٹز سی پی یو کا چپ سیٹ ، 1 جی بی  ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروا یس ڈی کارڈ سے سٹوریج کو 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
نوکیا سی 1 ایک ڈوئل سم فون ہے۔ اس میں ایل  ٹی ای کنکٹیویٹی کی کمی ہے لیکن اس فون میں تھری جی موجود ہے۔یہ فون وائی فائی 4 (802.11n) کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون میں موجود گو ایپس سست کنکشن  پر کم ڈیٹا استعمال کرتےہوئے اچھی کارکردگی دکھاتی ہیں۔
اس فون میں 2500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ پر چارج کیا جا سکتا ہے۔فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی ہے لیکن ہیڈ سیٹ صارفین کو خود خریدنا پڑتا ہے،  اس کے ریٹیل باکس میں  صرف فون، چارجر اور کوئیک سٹارٹ  گائیڈ ہی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-11

More Technology Articles