Nokia giving new look to Android?

Nokia Giving New Look To Android?

نوکیا اینڈرائیڈکو ایک نئی شکل دینے والا ہے؟

مختلف افواہوں کی گردش سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ اب نوکیا ’’اینڈرائیڈ‘‘ کو ایک نئی اور خوبصورت شکل دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں، جن کے بارے میں پورے وثوق سے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا، مگر evleaksکی طرف سے جاری کی گئی اس تصویر میں نوکیا کے نئے فون کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فون نوکیا آشا 503سے کافی ملتا جلتا ہے۔

(جاری ہے)

جیسا کہ آپ امیج میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ فون بہت سے رنگوں میں دستیاب ہے،اس کے علاوہ آشاکی سیریز کی طرح اس میں بھی دو سم کارڈزکا نشان نظر آرہا ہے۔

اگر اس فون کا موازنہ کسی اینڈرائیڈ فون سے کیا جائے تو بہت سے آئکون اس سے میچ کرتے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ نوکیا نے اینڈرائیڈ میں کچھ تبدیلیاں کرکے اسے نئی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہو۔ نوکیا کی یہ تبدیلیاں اینڈرائیڈ سسٹم کو ایک نئی اور خوبصورت شکل ضرور دیں گی۔

نوکیا پہلے ہی اینڈرائیڈ فون مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر چکا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس طرح دیگر بڑی کمپنیوں کا مقابلہ کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-14

More Technology Articles