Nokia MD 22 wireless speaker may be introduced alongside Nokia 2

Nokia MD 22 Wireless Speaker May Be Introduced Alongside Nokia 2

نوکیا 2 کے ساتھ سستے Nokia MD-22 وائرلیس سپیکر بھی متعارف کرائے جا سکتے ہیں

نوکیا اپنے آنے والے بجٹ فرینڈلی سمارٹ فون کے ساتھ نوکیا برانڈ کی ایک اور ڈیوائس متعارف کرا سکتا ہے۔ فن لینڈ کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایچ ایم ڈی نوکیا 2 کے ساتھ کوئی دوسرا سمارٹ فون نہیں بلکہ صرف وائرلیس سپیکر ہی متعارف کرائے گا۔
Nokia MD-22 وائرلیس سپیکر کی قیمت 30 سے 40 یورو ہوگی اور انہیں اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نوکیا 2 کی قیمت کتنی ہوگی، لیکن ایک بات توطے ہے کہ نوکیا 2 کی قیمت ان وائرلیس سپیکروں سے تو کافی زیادہ ہوگی۔


کہا جارہا ہے کہ Nokia MD-22 وائرلیس سپیکر اُن تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جہاں ایچ ایم ڈی آفیشل چینل سے اپنی مصنوعات فروخت کرتاہے۔
ابھی تک ایچ ایم ڈی نے اس سال کے لیے کسی بڑی تقریب کا اعلان نہیں کیا، جس سے لگتا ہے کہ وہ نوکیا 2 اور وائرلیس سپیکروں کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کریں گے، جس کے بعد انہیں فروخت کے لیےپیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-28

More Technology Articles