Nokia to announce up to 5 new devices in 2017

Nokia To Announce Up To 5 New Devices In 2017

نوکیا 2017 میں 5 نئی ڈیوائسز متعارف کرائے گا

فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں ایپل کے سوا تمام موبائل بنانے والی کمپنیاں اپنی ڈیوائسز متعارف کرائیں گی۔ موبائل ورلڈ کانگرس میں ہی اس بار ایچ ایم ڈی گلوبل نوکیا سمارٹ فون متعارف کرائے گا۔
ذرائع کے مطابق اگلے سال میں نوکیا پانچ نئی ڈیوائسز متعارف کرائے گا، جن میں نوکیا D1C بھی شامل ہوگی۔

(جاری ہے)


نوکیا کی طرف سے متعارف کرائی گئی ڈیوائسز 5 انچ سے 5.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ WQHD یا FHD ریزولوشن کی حامل ہونگی۔

اس وقت آنے والی ڈیوائسز میں سے صرف D1C کے بارے میں کچھ معلومات سامنے آ سکیں ہیں۔ یہ ڈیوائس دو مختلف آپشنز میں دستیاب ہوگی۔ 200 ڈالر مالیت ڈیوائس مین 3 جی بی ریم اور 5.5 انچ ڈسپلےہوگا جبکہ 150 ڈالر مالیت ڈیوائس میں 2 جی بی ریم اور 5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے ہوگا۔ان معلومات سے تو اندازہ ہوتا ہے کہ D1C فلیگ شپ ڈیوائس نہیں ہوگی۔ ہوسکتا ہے ایچ ایم ڈی اس کے علاوہ کوئی نئی پریمیم ڈیوائس متعارف کرائے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-27

More Technology Articles