Nokia unveils new ReefShark 5G chipset, promises up to 84 Gbps per cell

Nokia Unveils New ReefShark 5G Chipset, Promises Up To 84 Gbps Per Cell

نوکیا نے ReefShark 5G چپ سیٹ متعارف کرا دیا

نوکیا نے 30 موبائل کیرئیرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو نوکیا کے ساتھ مل کراس کے ReefShark چپ سیٹ  کو استعمال کرتے ہوئے اگلی نسل کا موبائل نیٹ ورک  بنائیں گے۔یاد رہے کہ اس کا تعلق  موبائل فون کی بجائے موبائل کمپنیوں کے انفراسٹرکچر سے ہے لیکن اس سے  موبائل کیرئیر کم قیمت میں بہتر سروسز فراہم کر سکیں گے۔
اس میں نئی جدت یہ ہے  ہر سیل کی کارکردگی 3 گنا بڑھ جائے گی۔

یہ کارکردگی موجودگی انٹینا کی آدھی اونچائی کے  انٹینا سے حاصل کی جائے گی جبکہ اس سے بجلی کی 64 فیصد بچت بھی ہوگی۔

(جاری ہے)


ReeffShark چپ سیٹ کو  پلگ ان یونٹ کی شکل میں فروخت کیا جائے گا، جسے موجودہ Nokia AirScale  بیس بینڈ سے منسلک کیا جا سکے گا(یہ ایک سافٹ وئیر اپ گریڈ ہے)۔ایک بار ایسا ہو جائے تو ایک سیل 84 گیگا بٹس فی سیکنڈ کے حساب سے موبائل ڈیٹا بھیج سکے گا۔کئی سیلز کو باہم منسلک کر کے اس سپیڈ کو 6 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ تک کیا جا سکتا ہے۔بڑے شہروں کے گنجان علاقوں میں یہ ٹیکنالوجی کافی زبردست رہے گی۔
یہ چپ سیٹ اس سال کی تیسری سہ ماہی میں فراہم کی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-29

More Technology Articles