now import RAW file onto Android Lightroom

Now Import RAW File Onto Android Lightroom

اب لائٹ روم کے ساتھ RAW فائل کو اینڈروئیڈ فون میں بھی امپورٹ کیا جا سکتا ہے

اینڈروئیڈ پر ایڈوب لائٹ روم (Lightroom) کے لیے جاری کی گئی ایک بڑی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین RAWفائل کو اپنے موبائل میں امپورٹ کر سکتے ہیں۔ جولائی میں یہ فیچر آئی او ایس ایپ میں متعارف کرایا گیا تھا، جسے اب اینڈروئیڈ کےلیے بھی جاری کیا گیاہے۔
اس سےپہلے اینڈروئیڈ پر لائٹ روم میں DNGفارمیٹ میں تصاویر بنائی جاتی تھیں، جو چند کیمروں کا عام فارمیٹ ہے۔

(جاری ہے)

اب اینڈروئیڈ ایپلی کیشن میں تمام .orf, .raw, .rw2, .cr2, .nef اور دیگر بہت سے فارمیٹس، جو ڈیسک ٹاپ کو سپورٹ کرتے ہیں، پر کام کیا جا سکے گا۔
RAWفارمیٹ کی تصاویر میں روایتی JPEGs کے مقابلے میں بہت زیادہ ڈیٹا ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے اس تصویر کو زیادہ بہتر انداز میں ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔RAWفائل کے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن میں استعمال کے حوالےسے دیگر تفصیلات اس ایڈوبی بلاگ میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

now import RAW file onto Android Lightroom
تاریخ اشاعت: 2016-11-10

More Technology Articles