Now Instagram will tell you how much time you waste on it

Now Instagram Will Tell You How Much Time You Waste On It

اب آپ کو انسٹاگرام پر ضائع ہونے والے وقت کے بارے میں بھی بتایا جائے گا

گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین کو یوٹیوب پر زیادہ وقت گزارنے کی صورت میں کچھ دیر ایپ بند کرنے کی تجویز دے گا۔گوگل کی اس اپروچ کو کئی کمپنیوں نے اپنایا ہے۔ فیس بک کی ملکیتی ایپلی کیشن انسٹاگرام میں بھی ایسا ہی فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاری ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیک کرنچ کو اینڈروئیڈ ایپ میں ایک کوڈ ملا ہے، جس میں Usage Insights فیچر کا حوالہ ہے۔

یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ وہ ایپلی کیشن میں کتنا ٹائم خرچ کر چکے ہیں۔
انسٹاگرام کے سی ای او کیون سسٹروم نے بھی ایک ٹوئٹ میں اس آنے والے فیچر کی تصدیق کی ہے۔
اس طرح کے فیچر سے والدین بھی جان سکتے ہیں کہ اُن کے بچے کتنی دیر سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہیں۔

Now Instagram will tell you how much time you waste on it
تاریخ اشاعت: 2018-05-18

More Technology Articles