Nubia Z18 mini to debut on April 11

Nubia Z18 Mini To Debut On April 11

نوبیا زیڈ 18 منی 11 اپریل کو منظر عام پر آئے گا

نوبیا نے سب سے پہلے زیڈ 5 ، پھر زیڈ 7، زیڈ 9 اور زیڈ 11 متعارف کرائے ۔ یہ نمبر زیڈ 17 تک چلے۔ اب نئے سال میں نئے سال کی مطابقت میں ہی نوبیا نے  زیڈ 18 سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔
نوبیا زیڈ 18 سیریز کا پہلا فون زیڈ 18 منی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اس فون کی تقریب رونمائی کے لیے جو دعوت نامے بھیجے ہیں، اُن کے مطابق 24 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ کے اس فون کا اعلان 11 اپریل کو ہوگا۔
اس فون کے بارے میں ابھی ہارڈ وئیر کی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں لیکن اندازہ ہے کہ  یہ دو ہفتے پہلے متعارف کرائی گئی  مڈرینج ڈیوائس نوبیا وی 18 سے کچھ مہنگا ہی ہوگا۔
یہ فون چونکہ چین میں لانچ ہوگا۔ اس لیے اس میں سٹاک اینڈروئیڈ کی بجائے نوبیا یوزر انٹرفیس ورژن ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-03

More Technology Articles