nubia Z20 is getting unveiled on August 8

Nubia Z20 Is Getting Unveiled On August 8

نوبیا زیڈ 20 کو 8 اگست کو متعارف کرایا جائے گا

زیڈ ٹی ای کی ذیلی کمپنی نوبیا نے اعلان کیا ہے کہ  وہ ریڈ میجک 3 کو  سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ سے اپ ڈیٹ کرے گا۔اب نوبیا کا ایک اور  فون منظر عام پر آنے والا ہے۔زیڈ 20 فون کو 8 اگست کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس فون میں اب تک کا سب سے بہترین کیمرہ ہوگا۔ اس فون کو چین میں ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
اس فون کے ہارڈ وئیر کی زیادہ  تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔
ابھی تک اس فون کے کیمرہ شوٹ ہی سامنے آئے ہیں۔تین ہفتے پہلے چلی میں ہونے والے سورج گرہن کے دوران  چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ڈاکٹر ڈینگ لیکائی نے اس فون کے ذریعے سورج گرہن کی چند تصاویر لیں۔ان تصاویر کو فون کے ٹیزر کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔
اس فون کی مزید تصاویر پچھلے ہفتے سامنے آئیں، جس سے پتا چلا کہ ان  کی زیادہ سے زیادہ ریزولوشن 12 میگا پکسل ہو سکتی ہے یعنی صارفین کو فون میں f/1.8 اپرچر اور 27 ایم ایم فوکل لینتھ کے 48 میگا پکسل کیمرے کی توقع رکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)


اس فون کے باقی ہارڈ وئیر کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فون کی میموری کتنی ہوگی، اس میں بیٹری کتنی گنجائش کی ہوگی اور اس کا سکرین سائز کیا ہوا۔ ہوسکتا ہے کہ لانچ سے پہلے اس فون کے بارے میں مزید لیک اطلاعات یا کمپنی کی طرف سے باضابطہ طور پر تفصیلات سامنے آ جائیں۔
nubia Z20 is getting unveiled on August 8
تاریخ اشاعت: 2019-07-25

More Technology Articles