Number of apps on Apple's app store has decreased for the first time

Number Of Apps On Apple's App Store Has Decreased For The First Time

پہلی بار ایپ سٹور پر ایپس کی تعداد کم ہوگئی

ایپل کے ایپ سٹور پر ایپلی کیشنز کی تعداد پہلی بار کم ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ ایپل کی ”صفائی مہم“ ہے ۔ ایپل نے ایسی لاکھوں ایپلی کیشنز ایپ سٹور سے ہٹا دیں ہیں جو اس کے اصول و ضوابط کی پابندی نہیں کر رہی تھیں۔ ایپل نے خاص طور پر ایسی ایپلی کیشن ہٹائی ہیں جو دوسری ایپلی کیشنز کا کلون تھیں یا سپام ایپس تھیں۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ 32 بٹ سے 64 بٹ ایپس پر منتقل ہونے کی وجہ سے بھی پرانی ایپس ہٹائی گئیں ہیں۔

یہ پرانی ایپس آئی او ایس 11 پر نہیں چلتی تھیں۔
اس کے برعکس گوگل کے پلے سٹور کو دیکھا جائے تو وہاں ایپس کی تعداد پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایسی تمام ایپس ، جنہیں ایپ سٹور پر مسترد کر دیا جاتا ہے، اُن کے اینڈروئیڈ ورژن کو ہنسی خوشی پلے سٹور کر حصہ بنایا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-05

More Technology Articles